Add Poetry

میں تمہارا رہا رات بھر

Poet: آدرش دبے By: مصدق رفیق, Karachi

میں تمہارا رہا رات بھر
کسمساتا رہا رات بھر

تم نے دل کو جلایا بہت
میں بجھاتا رہا رات بھر

زخم ابھرے تھے تن پر مگر
میں چھپاتا رہا رات بھر

جس کے آنے کی امید تھی
وہ ستاتا رہا رات بھر

بس تمہیں بھولنے کے لیے
خط جلاتا رہا رات بھر

تم سے ملنا بہت ہے کٹھن
سو بھلاتا رہا رات بھر

خیر مقدم کو تیرے دیا
جگمگاتا رہا رات بھر

اشک پانی نہیں تھے مگر
میں بہاتا رہا رات بھر

دل میں تھا ایک پکشی ترا
چھٹپٹاتا رہا رات بھر

وہ مجھے چاہتا تھا بہت
میں بناتا رہا رات بھر

میں ہی ہوں تیرا اک ہم سفر
یہ جتاتا رہا رات بھر

بس تجھے دیکھنے کے لیے
کسمساتا رہا رات بھر

جس پہ ہم کو بہت تھا یقیں
وہ رلاتا رہا رات بھر

یہ تو آدرشؔ بھی نہ ہوا
کون آتا رہا رات بھر
 

Rate it:
Views: 2
04 Mar, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets