میں جب بھی اپنےمحبوب کو کال کرتاہوں
ہربارمیں اس سےعرض وصال کرتا ہوں
وہ جب میری درخواست مستردکر دیتا ہے
اس کے بعد اس سے کوئی نہ سوال کرتاہوں
دل کی بے قراری کو دیکھ کر خیال آتا ہے
کسی کی محبت میں کیوں اپنا برا حال کرتاہوں
مجھ سےدوررہ کر گر اسےخوشی ملتی ہے
پھر میں کیوں اس بات کا اتنا ملال کرتا ہوں
اس ستمگر کو اس بات کی بھلا کیا پرواہ
کہ میں زندگی سے زیادہ اسکا خیال کرتا ہوں