میں جسے لکھتا رہا بےشمار خط
آج اس نےبھیجا ہے پہلی بار خط
جب پڑھتا ہوں اس کا دل نثار خط
جی چاہتا ہے بنا لوں گلے کاہارخط
اس اپنےدل سے لگا کر رکھوں گا
میرے یار کا دلنشیں مشکبارخط
ایک بار پڑھنے سے جی نہیں بھرا
اس لیے پڑھتا ہوں بار بار خط
تکیے کے نیچے رکھ کر سوؤں گا
میرے لیےرہے گا یہ یادگار خط
وہ چاہے میرے خط کاجواب نہ دے
میں لکھتا رہوں گا اسےلگاتار خط