Add Poetry

میں جس کے غم میں سلگتی ہوں شب و روز اے صدف

Poet: صدف غوری By: صدف غوری, کوئٹہ

ہوا بھی تیز ہے اور رات کا سفر بھی ہے
بجھی بجھی سی شمع رہبر بھی ہے

میں کوئی حرف شکایت زبان پہ کیا لاؤں
کہ قافلے میں وہی شخص معتبر بھی ہے

جو در بہ در ہے اسی کا ہے ملال ورنہ
میں آشیانہ بھی رکھتی ہوں مرا گھر بھی ہے

ہمی ہیں جن کو فضا میں گھٹن کا احساس
ہمی ہیں جن کو بہت رنج و بال پر بھی ہے

میں جس کے غم میں سلگ رہی ہوں شب و روز صدف
کمال یہ ہی ہے وہی چارہ گر بھی ہے

Rate it:
Views: 384
09 Jul, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets