میں دشت دشت رُسوا تُو سراب سا مسلسل
Poet: By: Shahid Hasrat, Multanمیں دشت دشت رُسوا
تُو سراب سا مسلسل
میں لمحہ لمحہ تنہا
تُو خواب سا مسلسل
مشہور ہیں نگر میں
میری تشنگی کے قصے
میں قریہ قریہ پیـاسی
تُو آب سا مسلسل ..!
میں عکسِ آشنائی !
تُو سراپا دل لگی ہے
میں خار خار زندگی
تُو گلاب سا مسلسل
میں گلی گلی مسافر !
تیرے قُرب کی دیوانی
میں کوچہ کوچہ بکھری
تُو نایاب سا مسلسل
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad