میں دھرتی میلی میلی سی
تُو اُجلا اُجلا پریم گگن
تو چنچل شور ہواؤں کو
میں کنکر پاؤں کا
تُو سات سُروں کا رُوپ کوئی
میں تپتی، جلتی دھوپ کوئی
تُو خُوشبو نرمل کلیوں کی
میں دُھول اُداس گلیوں کی
تُو صبح کا پیغام کوئی
میں بوجھل ڈھلتی شام کوئی
تُو جنگل کا مور کوئی
میں صحراؤں کا شور کوئی
تُو چاند نگر کی حُور کوئی
میں آس میں بیٹھا دور کوئی
میں دھرتی میلی میلی سی
تُو اُجلا اُجلا پریم گگن