میں سو بھی جاؤں مجھ میں جاگتا ہے وہ

Poet: Maria Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbd

میں سو بھی جاؤں مجھ میں جاگتا ہے وہ
مری خوابیدہ آنکھوں میں جھانکتا ہے وہ

رنجشیں غم کی سب تحریریں مٹا دو
اب مجھے خوشی کی طرح لکھتا ہے وہ

وحشت تنہائی کی سب دیواریں گر جائیں گی
نور بن کر رات کی پیشانی کو چومتا ہے وہ

میں نیند میں بھی مسکرا دیتی ہوں بلا جھجک
تنہائی میں مرا نام لینے سے ڈرتا ہے وہ

Rate it:
Views: 476
17 Feb, 2014