میں منتظر ہوں
اس وقت کی جب تم اور میں
آمنے سامنے بیٹھے
نظروں سے نظریں ملاۓ
ایک دوسرے کی روح کو پڑھیں گے
میں تمہیں کھوجنے میں مصروف ہوں گی
تم میری تلاش میں غلطاں
میں منتظر ہوں کہ
اس ایک پل میں چپکے سے
کوئ درد کوئ خواہش
کوئ چاہ مچل کر سر اٹھاۓ گی
میں منتظر ہوں کہ
وہ نیا جنم ہو گا
جسے ہم تم مل کے سلام کہیں گے
اور اس کھوج کے بعد تھکے ہارے
ایک دوجے کی بانہوں میں سستائیں گے
لبوں سے ملا کے لب کلام ہونگے
میں منتظر ہوں کہ
مسافتیں تمام ہوں گی
گھاٹیوں کو جب کھوج لو گے
چوٹیوں کو سر کرو گے
عشق کی داستاں ہو گی
میں منتظر ہوں
کہ جب ہم تم آمنے سامنے بیٹھے ہمکلام ہونگے