میں منزل سے اپنی بہت دور ہوں

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

بہت پا شکستہ ہوں مجبور ہوں
میں منزل سے اپنی بہت دور ہوں

غموں سے ہے سینہ مرا داغ داغ
بظاہر میں خنداں ہوں مسرور ہوں

بباطن سراپا ہوں ظلمت کدہ
بظاہر میں نورُ‘ علیٰ نور ہوں

نہ جانے کوئی میرے دل کی لگی
کہ میں دل شکستہ ہوں رنجور ہوں

مجھے بے نشانی ہے فیصلؔ عزیز
بھلا کیا ملے گا جو مشہور ہوں

Rate it:
Views: 394
13 Jan, 2018