میں نہیں کہتا کہ چرچے میرے نام کے تھے
Poet: Mubin Uddin Ansari By: Mubin Uddin Ansari, bhopal indiaمیں نہیں کہتا کہ چرچے میرے نام کے تھے
مگر یہ خیال ہر خاص و عام کے تھے
خط کی تحریر تو بڑی سادی سی تھی
اس میں کچھ حرف مگر الزام کے تھے
بنا دیا مجھ کو مجرم اس کے انداز نے
وگرنہ ہم تو حقدار انعام کے تھے
وہ تو ہم بھی پل صراط پار کر گئے ہوتے
جو نا ہوتے چند سکے جو حرام کے تھے
More Love / Romantic Poetry






