میں نے قرطاس پہ رنگوں سے سجایا چہرہ
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachiمیں نے قرطاس پہ رنگوں سے سجایا چہرہ
تیری تصویر کا ہاتھوں سے بنایا چہرہ
اتنی ندرت ہے کہ جو دیکھے وہی فخر کرے
اتنا خوش رنگ یہ آنکھوں میں سمایا چہرہ
اس قدر کرب کا سایہ ہے محبت کا سفر
غمِ دنیا میں تو اشکوں سے جلایا چہرہ
وقت کی دھار پہ ہر وقت بدلتا دیکھوں
میری تقدیر کا یہ کیسا بنایا چہرہ
مجھ کو ڈر ہے کہ کہیں ٹوٹ نہ جائے گر کر
اپنے ہاتھوں سے اگر میں نے لگایا چہرہ
پھول خوشبو کے یہ چہرے پہ سجا لو وشمہ
مری آنکھوں کی تمنا کو ہے بھایا چہرہ
More Love / Romantic Poetry






