Add Poetry

میں نے کاٹی ہے ترے پیار میں یہ عمررواں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

کاش پڑجائے خرابوں میں ضرورت نہ رہی
موجِ تقدیس کی صورت ہے، یہ صورت نہ رہی

"جب وہ آئے تو چراغوں کی ضرورت نہ رہی"!
میں نے کاٹی ہے ترے پیار میں یہ عمررواں

دولتِ حسن کی خیرات مبارک ہوتجھے
تیرے حصے میں نہیں آئی کدورت نہ رہی

آتشِ ہجر میں خود کو ہی جلایا اس نے
بامِ تقدیر کو سزا کیوں ہے پہ چاہت نہ رہی

یہ مرا ذوقِ مسافت ہے مرا عزمِ جنوں
بند آنکھوں کے سبھی خواب ہیں حسرت نہ رہی

اپنی ہی سیج پہ آشاؤں کا لاشہ کیسا
غم کو اب پاس بلاتے ہوئے دہشت نہ رہی

مجھ کو لاتی ہے یہاں تیری عقیدت وشمہ
ورنہ اپنے ہی کسی کام سے شہرت نہ رہی

Rate it:
Views: 268
13 Mar, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets