میں نے یہ کیا سمجھ لیا خود کو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ROMANIA

میں نے یہ کیا سمجھ لیا خود کو
خود سے اچھا سمجھ لیا خود کو

اک نظر جب سے اس کو دیکھا ہے
اس نے کیا کیا سمجھ لیا خود کو

اس کو قطرہ حقیر لگتا ہے
جس نے دریا سمجھ لیا خود کو

محترم میں تو بن گئی وشمہ
اس نے بچہ سمجھ لیا مجھ کو

Rate it:
Views: 393
04 Nov, 2013