میں کیوں لکھتا ہوں؟
Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwalaمیں سوچتا ہوں
پریشان ہوتا ہوں
حیران ہوتا ہوں
میں سوچتا ہوں
میں کیوں لکھتا ہوں؟
میں تو شاعر نہیں
میرا سخن نگاری سے
اِس نفسِ بیماری سے
کیا تعلق، کیا واسطہ
میں عام سا شخص
جو محبت کر بیٹھا
کسی صاحبِ حُسن کی
میں چاہت کر بیٹھا
جو مجھے ملا نہیں
اب نہال ، بتاؤ نہال
میں کیوں روتا ہوں؟
میں کیوں سوچتا ہوں؟
میں کیوں لکھتا ہوں؟
میں تو شاعر نہیں
More Love / Romantic Poetry






