نئے سال کی پہلی میں
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaنئے سال کی پہلی میں
تمہارے ہی خواب کے بعد جاگ آئی
بے وقت بے سبیب ہی سہی لیکن
جاناں ! آج تمہاری بہت یاد آئی
میں دوڑی پھر ُاسی چوکھٹ پر گئی
جہاں جہاں ہواؤں سے دستک کی آواز آئی
تمہارے آنے تک یہ وقت کیسے گزرے گا
اک دن کی دوری سے ہی مجھ پر خزاں آئی
آدھی رات چائے کا مگ لیے تمہارے خط پڑھ رہی ہوں
خط پڑھتے پڑھتے لبوں پے اچانک مسکان آئی
سنا ہیں دل سے دل کی راہ ہوتی ہے لکی
سچ بتاؤں میرے دل کی پکار تمہارے دل تک آئ
More Love / Romantic Poetry






