عہد ساتھ نبھانے کا
الفت میں ہر پل بسر کرنے کا
وفا کی پاسداری میں
چپ چاپ عزیتیں برداشت کرنے کا
درد کی نگری میں بس جانے کا
نام ہی محبت ہے
کسی کو اپنا مان کر
اپنی خودی کو مٹا کر
دل میں کسی کی یاد بسا کر
کانٹوں سے دامن الجھا کر
پھولوں سے زخم کھا کر
ہنستے ہنستے غموں کو گلے لگانے
کا نام ہی محبت ہے
گر الفت کے یہ روپ
صرف واحد ذات لاشریک کے لئے ہوں
تو دونوں جہاں اپنے
کیونکہ رب کا نام ہی محبت ہے