نایاب لمحہ
Poet: amber shahid By: amber shahid, lahoreپیار میں ڈوبے دو لفظوں نے مجھ کو یوں سیراب کیا
جاگتی آنکھوں سے میرے ان سب لمحوں کو خواب کیا
تیری چاہت کی دھیمی سی لو پر سلگی رات میری
تیرے لہجے کی ٹھنڈک نے پھر مجھ کو برفاب کیا
اتنی محبت مجھ سے کر کے تم مجھ کو تڑپاتے ہو
اپنی اس بے تابی سے مجھ کو تم نے بے تاب کیا
کتنی گھڑیاں گزر گئیں اور کتنے مواسم بیت چلے
جس میں تھا اظہار ہوا بس وہ لمحہ نایاب کیا
اس کی وفاؤں سے اے عنبر من میں کھلے ہیں پھول کئی
اس کے پیار نے جیون کا پھر ہر موسم شاداب کیا
More Love / Romantic Poetry






