نظریں ملا کر چرایا نہ کرو

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

ہم پہ یوں ستم ڈھایا نہ کرو
نظریں ملا کر چرایا نہ کرو

اپنی نظروں کے جام پلاکر
یوں ہمارےہوش اڑایا نہ کرو

چہرےپہ زلفیں بکھراکر
ہم پہ بجلیاں گرایانہ کرو

رقیبوں کی باتوں میں آکر
باربار ہمیں آزمایا نہ کرو

کبھی تو چہرہ دکھایاکرو
ہمیں دیکھ کرشرمایانہ کرو

Rate it:
Views: 659
29 Jan, 2014