Add Poetry

نمازِ عشق میں ڈوبے

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales

بڑے بے لوث ہوتے ہیں مروت کرنے والے
بہت معصوم ہوتے ہیں محبت کرنے والے

راہِ الفت میں شعلوں کا سمندر پار کر کے
گلوں کے ساتھ رہتے ہیں رفاقت کرنے والے

لٹاتے ہیں یہ موتی پیار کے دل کی زمین پر
برس جاتے ہیں صحرا سخاوت کرنے والے

شفاف و پاک ہیں ہر چند شیشے کی طرح سے
چٹخ جاتے ہیں یہ پل میں شکایت کرنے والے

حدیثِ دل کا پیغامِ وفا سب کو سنائیں
نمازِ عشق میں ڈوبے عبادت کرنے والے
 

Rate it:
Views: 532
31 Aug, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets