میری ننھی سی خواہش ہے
کہ اب تُم لوٹ بھی آئو
تُم آنے سے ذرا پہلے بتا دینا
مجھے کُچھ پھُول لینے ہیں
ذرا بننا سنورنا ہے
مجھے کُچھ کام کرنے ہیں
تمہیں اچھے سے مِلنا ہے
کہ صدیاں ہوگئیں اب تو
زمانے ہوگئے اب تو
تمہیں دیکھا نہ بھالا ہے
تُم آنے سے ذرا پہلے بتا دینا
مجھے پلکیں جھُکانی ہیں
مجھے بازو پھیلانے ہیں
مجھے کچھ رقص کرنا ہے
میں یوں محوِ تمنا ہوں
کہ جیسے آرہے ہو تُم
میری ننھی سی خواہش ہے
کہ اب تُم لوٹ بھی آئو