اُداسیوں کے شہر میں غم کی جاگیر میری ہے
خوشیوں کے درمیان جو کھینچی گئی لکیر میری ہے
میرا تخت ہے خاک کا سر پہ تاج بدنامیوں کا
میں شہنشائے غربت ہوں حالتِ دلگیر میری ہے
میری زندگی میں ہیں تلخیاں میری سوچ میں کہرام ہے
میرے اپنے ہی ارمانوں پہ تیز دار شمشیر میری ہے
سارے جہان کی مایوسیاں میرے بخت کی گود میں
خواب ہیں میرے ڈراؤنے حیات تعبیر میری ہے
نہ وہ جھنگ سیال سے نہ میں تخت ہزارے کا
نہال دل یونہی رانجھا بنا ، رہا کہتا وہ ہیر میری ہے