Add Poetry

وصالِ یارِ یاراں

Poet: جنید عطاری By: جنید عطاری, چکوال

جب مرا اس سے سامنا ہو گا
دمِ لب جانے کیا سے کیا ہو گا
سوچتا ہوں کہ اُس کی دنیا سے
نام تک میرا مٹ چکا ہو گا

وہ مروّت کا پاس رکھے گی
اپنا چہرہ اُداس رکھے گی
حال پھر یوں وہ پوچھتی ہو گی
ہو گیا جیسے حادثہ ہو گا

وہ سسکتی رہے گی اندر میں
آنکھ سے اشک بہہ پڑے ہوں گے
جذبہِ رحم آ گیا ہو گا
اور مرا دل تڑپ اُٹھا ہو گا

آخری بات بس یہی ہو گی
شاید اُس نے نہیں سنی ہو گی
کس سے کتنا جیا گیا اب تک
کوئی تو ہم میں مر گیا ہو گا

دمِ رخصت لبوں کو سی کر بھی
آنکھ سے خون بہہ رہا ہو گا
الوداع جب وہ کر چکی ہو گی
آخری سانس لے لیا ہو گا

پھر کسی کام کا کہاں ہو ہوش
جانے کیا کیا وہ سوچتی ہو گی
صبح پھر دیر سے اُٹھے گی وہ
رات بھر مجھ کو رو لیا ہو گا

Rate it:
Views: 463
16 Apr, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets