وفا کی مہر لگا دی ماتھا چُوم کے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

وفا کی مہر لگا دی ماتھا چُوم کے
جان اُس پہ لٹا دی ماتھا چُوم کے

لبوں سے نہ لب ملائے میں نے ہاں!
محبت ساری ہی جتا دی ماتھا چُوم کے

پیار آیا یار پہ تو رہ نہ کسے
ہر حسرت پھر مٹا دی ماتھا چُوم کے

حوس دیکھتی رہ گئی محبت بدنام نہ کی
بس پیار سے صدا دی ماتھا چُوم کے

کبھی نہ آئے تری محبتوں میں کمی جاناں!
یہ دل نے دعا دی ماتھا چُوم کے

سوچ کے ساگر میں بس اِک شناور وہ
ساری دنیا ہی ڈُبا دی ماتھا چُوم کے

نہال تھی جو بات برسوں سے دل میں
آج کھل کے سُنا دی ماتھا چُوم کے

 

Rate it:
Views: 449
29 Aug, 2014