Add Poetry

وقت کے کینوس پے اپنی انگلیوں کے ہنر میں دیکھوں

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, ALKHOBAR (KSA)

تیرے لہجے میں محبت کا اثر میں دیکھوں
آنکھیں تیری ھوں انسے مگر میں دیکھوں

خوف آتا ھے کہ اب انجام سفر کیا ھو گا
ہر اک دریا میں بے رحم بھنور میں دیکھوں

پھر اسی شور میں جنگل کی طرف چل نکلے
اجڑے موسم میں ہر اک زخمی شجر میں دیکھوں

تھک کر پہنچا ھوں ترے در پہ مگر تو نہ ملا
راہ دشوار پہ اک اور سفر میں دیکھوں

میرے شعروں میں جو بیباکی سی نظر آتی ھے
لرزش ھے قلم میں اک خوف کا نگر میں دیکھوں

نام لکھتے ہیں مٹاتے ہیں بناتے ہیں چہرے
وقت کے کینوس پہ اپنی انگلیوں کے ہنر میں دیکھوں

Rate it:
Views: 558
25 Sep, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets