وُہ لمحے کتنے حسین تھے
پہروں پہر ہم کھوئے رہتے
صبح سے شام ہو جاتی
تو کبھی شام سے صبح
وقت کی تو روانی تھی
مگر پیار کی فراوانی تھی
اک سُرور سا طاری تھا
جو سب جذبوں پہ بھاری تھا
وُہ لمحے
کتنے ہی پیارے تھے
ساتھ ہمارے
جب چاند ستارے تھے
اُمنگیں تھیں
جنوں تھا
دل کی بستی میں
سکوں ہی سکوں تھا
زندگی کے رنگ
ہوتے نہیں کبھی کم
بانٹ لو خوشیاں
سمیٹ لو سب غم
رنگین ہے دنیا
مگر نظر چاہئے
دنیا کی بھیڑ میں
ہم سفر چاہئے