ہم سادہ دل لوگ اظہار کرنا نہیں جانتے
اوروہ آنکھوں کی زباں پڑھنا نہیں جانتے
ہر کسی کی اندھی تقلیدکرتےہیں
ہم لوگ کسی کوپرکھنانہیں جانتے
دلوں کا تہہ دل سےاحترام کرتےہیں
کسی دل کو ہم کھلونانہیں جانتے
جب سےمصنوعی زیورکارواج عام ہوا
ہرچمکنےوالی شےکوسونانہیں جانتے
اپنےمحبوب سےہمارا ربط مواصلاتی ہے
کیسےملنےجاہیں اس کاٹھکانہ نہیں جانتے