Add Poetry

وہ اپنے ساتھ کے ساتھ، میں اکیلا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

وہ اپنے ساتھ کے ساتھ، میں اکیلا
چھُوٹ گئے ہاتھ سے ہاتھ، میں اکیلا

لوٹتے پرندوں کسی نے جھونکا دیا
اُڑ گئے رات کے رات، میں اکیلا

الفت کے بعد وہ اکثر رہی جو
زمانے کی گھات پر گھات، میں اکیلا

نظر تو نظر سے بھی ملی مگر
بنی نہیں بات سے بات، میں اکیلا

زندگی تو باراں کی طرح برسی
پھر وہی مات سے مات، میں اکیلا

میری قسمت تو بس آہ غریبی
اُسے ملا بھاگ سے بھاگ، میں اکیلا

 

Rate it:
Views: 264
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets