Add Poetry

وہ اپنے یا پرائے ہوں نہ بے رخی سے کام لو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Kuala Lampur

وہ اپنے یا پرائے ہوں نہ بے رخی سے کام لو
یہ چھوٹی چھوٹی رنجشیں ہیں دل لگی سے کام لو

جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیئے
اب آئینے سے کہہ دیا ہے دوستی سے کام لو

وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی
یہ انتہائے عشق ہے تو عاشقی سے کام لو

یہ زندگی کے راستے ہیں گرد سے اٹے پڑے
یہ دور خلفشار ہے جی دل لگی سے کام لو

خوشی کا ایک لمحہ ساری زندگی پہ بھاری ہے
یہ ہجرتوں کا شہر ہے خوشی خوشی سے کام لو

تم دل کی سرزمین پہ نگاہوں سے پکار لو
جی پیار کے جہاں میں اب نہ سرکشی سے کام لو

بے تابیوں کی گونج نے تو وشمہ مجھ سے کہہ دیا
یہ درد ہے ، جدائی ہے تو عاجزی سے کام لو

Rate it:
Views: 361
14 May, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets