Add Poetry

وہ ایک لڑکی. . .

Poet: By: Rania Ch, Lahore

اداس لوگوں کی بستیوں میں
وہ تتلیوں کو تلاش کرتی
وہ ایک لڑکی
وہ گول چہرہ
کالی آنکھیں
جو کرتی رھتی ہزار باتیں
مزاج سادہ
وہ دل کی اچھی
وہ ایک لڑکی
ساری باتیں وہ دل کی مانے..
وہی کرے وہ
جو دل میں ٹھانے
کوئی نا جانے
کیا اس کی مرضی
وہ ایک لڑکی
وہ چاھتوں کے سراب دیکھے
محبتوں کے وہ
خواب دیکھے
وہ خود سمندر
مگر ہے پیاسی
وہ ایک لڑکی
وہ دوستی کے نصاب جانے
وہ جانتی ہے
عہد نبھانے
وہ اچھی دوست
وہ اچھی ساتھی
وہ ایک لڑکی
وہ جام چاھت کا پینا چاہے
وہ اپنے ماضی میں جینا چاھے
مگر ہے ڈرتی
مگر ہے ڈرتی
وہ ایک لڑکی
محبتوں کا جو فلسفہ ہے
وہ جانتی ھے
اسے پتہ ہے
وہ پھر بھی رہتی ہے
ڈری ڈری سی
وہ ایک لڑکی
جھوٹے لوگوں کو
سچا سمجھے
وہ ساری دنیا کو
اچھا سمجھے
وہ کتنی سادی
وہ کتنی پگلی
وہ ایک لڑکی

Rate it:
Views: 575
02 Nov, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets