وہ بھی کسی شب سویا تو ہوگا ستاروں کے ساتھ
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiوہ بھی کسی شب سویا تو ہوگا ستاروں کے ساتھ
کبھی درد سناکر رویا تو ہوگا آزاروں کے ساتھ
میں نے چمن کے چمن اجڑتے دیکھے ہیں
کوئی رنجشیں بوتا تو ہوگا بہاروں کے ساتھ
کسی کے رُخ کا یا اپنے ہی دکھ کا
انسان پہ اثر پڑتا تو ہوگا عیاروں کے ساتھ
یہاں تو گرد میں بہت دید بازی ہے
توُ بھی منظر کھوتا تو ہوگا نظاروں کے ساتھ
ان ویراں مکانوں میں رات بھر دیئے جلتے رہے
کوئی لمحے یاد کرتا تو ہوگا یادوں کے ساتھ
اپنی آنکھوں میں اتنے بحر رکھدیئے سنتوشؔ
تیرا داستاں بھی کوتاہ تو ہوگا کناروں کے ساتھ
More Love / Romantic Poetry






