وہ تم نہیں ہو

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

میں جسے جانتا ہوں وہ تم نہیں ہو
میں جسے چاہتا ہوں وہ بھی نہیں ہو

سب سے نظر بچا کے جو ملنے آتا تھا
شاید کوئی اور ہی تھا، وہ تم نہیں ہو

میری راہ تکتا رہتا تھا جو کھڑکی کھول کر
چشم دید گواہ ہے کھڑکی، وہ تم نہیں ہو

میری ہر بات کو وہ جو سُر کا نام دیتا تھا
شاید میرا کوئی وہم ہی تھا، وہ تم نہیں ہو

جاوید جس کو چاہتا تھا پوجنے کی حد تک
اس کے دل کا وہ تارا تھا، پر وہ تم نہیں ہو

Rate it:
Views: 465
14 May, 2009