وہ تہمتیں نہ لگاتا تو اور کیا کرتا

Poet: عالم نظامی By: مصدق رفیق, Karachi

وہ تہمتیں نہ لگاتا تو اور کیا کرتا
مرے ہنر نہ چھپاتا تو اور کیا کرتا

کھڑی تھیں ہر سو مظالم کی آندھیاں پھر میں
چراغ حق نہ جلاتا تو اور کیا کرتا

غریبی ساتھ مرا دے رہی تھی بچپن سے
نہ اس کا ساتھ نبھاتا تو اور کیا کرتا

میں چھالے ماں کی ہتھیلی پہ دیکھتا کیسے
کمانے شہر نہ آتا تو اور کیا کرتا

تمام بستی پریشاں تھی روشنی کے لئے
میں اپنا گھر نہ جلاتا تو اور کیا کرتا

سمجھ رہا تھا فرشتہ وہ خود کو اے عالمؔ
میں آئنہ نہ دکھاتا تو اور کیا کرتا
 

Rate it:
Views: 137
07 May, 2025