Add Poetry

وہ تیرا ساتھ اور مہِ کامل کی چاندنی

Poet: hussain nisar By: hussain nisar, karachi

دیواریں نفرتوں کی کھڑی ہیں جو راہ میں
مسمار ہم کریں گے انہیں تیری چاہ میں

وہ تیرا ساتھ اور مہِ کامل کی چاندنی
منظر بسا ہوا ہے وہ اب تک نگاہ میں

واعظ تیرا بیان کہ لرزا گیا وجود
پر کیا کریں کہ لطف عجب ہے گناہ میں

تھک تھک گیا ہوں دشتِ مسافت کی دوڑ میں
لے لو مجھے تم اپنی محبت پناہ میں

سب ذادِ راہ لوٹ کے رسوائی دے گیا
کتنی مروتیں ہیں مرے کجکلاہ میں

بھولا نہیں ہوں تیری محبت کی رفعتیں
یادیں بچھی ہوئی ہیں ہر اک گام راہ میں

اب غرقِ اضطراب ہے تیرے فراق سے
وہ جس کا تذکرہ تھا بہت مہر و ماہ میں

گزرا ہے سارا سال اس امید پر نثار
شاید وہ ملنے آئے دسمبر کے ماہ میں

Rate it:
Views: 380
19 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets