وہ دل ہی دل میں ہمیں پیار کرتےرہے
ہم کسی اور کی محبت کادم بھرتےرہے
نادان تھے محبت کوسمجھ نہ سکے
پتھردل کی خاطر جیتےرہےمرتےرہے
زندگی مہیب خواب کی صورت گزری
ہم روتےرہےوہ ہم پہ مسکراتےرہے
ہم نےکبھی اپنی روش نہ بدلی جانم
غم کےبادل آتے رہے جاتے رہے