وہ عجیب سی پاگل لڑکی

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer , karachi

وہ عجیب سی پاگل لڑکی

دیوانوں کی طرح مجھ پر مرتی ہے
کبھی مجھے چاند تو کبھی جان کہتی ہے
تمہارے بغیر کیسے جیوں گی میں
مجھ ہی سے اکثر پوچھا کرتی ہے

وہ عجیب سی پاگل لڑکی

میرا نام اپنے ہاتھ پر لکھ کر
ہاتھ کو چوما کرتی ہے
ہاتھ کو چوم کر چوم کر
خود ہی شرما جاتی ہے

وہ عجیب سی پاگل لڑکی

پتا توہے اسے کہ میں اس کا ہو نہیں سکتا
یہ رشتہ کسی طور بھی اب بن نہیں سکتا
پیار کا بندھن بھی تو اب نہیں بن سکتا
میں بھی کسی کو دھوکہ دے نہیں سکتا

Rate it:
Views: 588
23 Sep, 2010