وہ عشق کبھی میرا ہوا کرتا تھا
وہ عشق گہرے سمندروں کی جان ہوا کرتا تھا
وہ عشق جس کی صدا مجھے چاہت تھی
وہ عشق جو میری تلاش کی منزل تھی
وہ عشق جس کے سوا دنیا نظر نہ آتی تھی
وہ عشق جس سے میری صبح رونق ہوا کرتی تھی
وہ عشق لمبی لمبی راتوں میں ستاروں سے بھی ہوا کرتا تھا
وہ عشق جو میرے لیے تھا اس کے دل میں
وہ عشق جس میں ڈوب کر میں تیراکی بھول گئی تھی
وہ عشق جب مجھ سے روٹھا
تو ایسے روٹھ گیا
جیسے
میرے ہاتھ سے زندگی کا سہارا چھوٹھ گیا
وہ عشق کیوں ہم سے روٹھ گیا
جو کبھی میرا ہوا کرتا تھا
وہ عشق اب ہم سے روٹھ گیا ہے