Add Poetry

وہ میری داستاں مجھکو سنا کے روئے تو کیا

Poet: Anwar Kazimi By: anwar kazimi, mississauga, Canada

وہ میری داستاں مجھکو سنا کے روئے تو کیا
خود اپنے ساتھ مجھے بھی رُلا کے روئے تو کیا

نہ اب ِکھلے گا کوئی پھول دشتِ امکاں میں
وہ میرے حال پہ یوں منہ چھپا کے روئے تو کیا

اگر نہیں تھا کوئی راستہ پلٹنے کا
خود اپنے ہاتھ سے کشتی جلا کے روئے تو کیا

اب اتنی بار تو مرنے کا حوصلہ بھی نہیں
وہ بار بار مجھے آزما کے روئے تو کیا

سنو یہ درد کا رشتہ تم ہی نے جوڑا تھا
پھر اسکے بعد گلے سے لگا کے روئے تو کیا

بھر ی بہاَر میں اب سینہ پیٹتی ہے ہوا
وہ شہرِ دل میں تباہی مچا کے روئے تو کیا

نہ ہو گی ختم کبھی کج رَوی زمانے کی
جو دوست ہم کو تماشہ بنا کے روئے تو کیا

یہ ڈھو نگ کیسا ہے کچھ تو دلِ ہز یں سے کہو
ذرا سی بات پہ اُدھم مچاَ کے روئے تو کیا

سبھی کو دُکھ ہے ، ہمیں بھی ملال ہے انور
زمانہ آپ کو ا تنا رُلا کے روئے تو کیا
 

Rate it:
Views: 329
06 Jan, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets