Add Poetry

وہ کون ہے جو زندگی کو ایک جیسا بنائے بیٹھا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

وہ کون ہے جو زندگی کو ایک جیسا بنائے بیٹھا
وہ کون ہے جو شاعری کو پیشہ بنائے بیٹھا

کہیں جہاں کی بے وفائی تحریر ہو جاتی ہے
کبھی میری جفائی بھی تقریر بن جاتی ہے
بس نیندیں اڑتی ہیں تو لکھ لیتے ہیں
کبھی الجھنیں بڑھتی ہیں تو لکھ لیتے ہیں
کوئی سرگردان جو دھڑکنوں کو رعشہ بنائے بیٹھا

یہ حرف کہیں حجتوں سے رہائی نہیں کرتے
اپنے ظرف کسی کی چشم نمائی نہیں کرتے
کچھ مُرادیں سلگتی ہیں تو لکھ لیتے ہیں
یا یادیں کروٹ بدلتی ہیں تو لکھ لیتے ہیں
کوئی عاجز حال زار کو وئشیہ بنائے بیٹھا

کچھ خلشیں قلم کی نوک کو مجبور کرتی ہیں
آئے دن سوچیں ہر سوچ کو مغرور کرتی ہیں
ہاں یہ راحتیں ڈھلتی ہیں تو لکھ لیتے ہیں
یا تیری چاہتیں بدلتی ہیں تو لکھ لیتے ہیں
سنتوشؔ تُو بلاوجہ دل کو سیشہ بنائے بیٹھا

 

Rate it:
Views: 293
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets