وہ کہتی ہے تم ایسے نہیں
Poet: By: Sobia Imran, multanوہ کہتی ہے تم ایسے نہیں
جیسے اتنی شدت سے چاہا جائے
تم ایسے نہیں
جس کے لیے کوئی خود کو سرتاپا ہار دے
تم ایسے نہیں
جس کی چاہا میں کوئی خود کو مٹا دے
اسے کیا معلوم
جب دل ہارا جاتا ہے تو کون دیکھتا ہے
کوئی کیسا ہے
جب محبت کسی دل میں اتر جاتی ہے
تو انتخاب کا اختیار نہیں دیا جاتا
More Love / Romantic Poetry








