Add Poetry

وہ کہتی ہے تیرے پیارمیں سچائی نہیں ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

وہ کہتی ہےتیرےپیار میں سچائی نہیں ہے
اس نےدیکھی میری چاہ کی گہرائی نہیں ہے

وہ لوگ محبت کی حقیقت جھٹلاتےرہتےہیں
جنہوں نےالفت میں قسمت آزمائی نہیں ہے

ہماری حسرتیں ابھی بال کھولے بیٹھی ہیں
ہمارے مقدر میں کسی کی آشنائی نہیں ہے

ہمیں کوئی محبت بھرا پیغام بھیجےتوسہی
ہم نےکسی کی چاہت کبھی ٹھکرائی نہیں ہے

اصغرعشق کی دنیا کےسارےبھید نہ کھول
بات جب تک منہ میں رہےپرائی نہیں ہے

Rate it:
Views: 579
22 Nov, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets