وہ کیسا شخص ہے کیسی محبت کرتا ہے

Poet: MARIA RIAZ GHOURI By: MARIA GHOURI, HarooNAbad

وہ کیسا شخص ہے کیسی محبت کرتا ہے
چذبوں کی جذبوں سے بس تجارت کرتا ہے

اڑتی پھرتی ہواؤں سے عہد وفا کر کے
وفا کے اصولوں کی شکست کرتا ہے

دل کے آئینے میں سما تو جاتا ہے
دل توڑنے کی نا مہلت کرتا ہے

بے حد رلاتا ہے میری احساس محبت کو
جب میں لڑتی ہوں لڑائی سے نفرت کرتا ہے

منسوب تو تھا ہی مجھ سے خدا کے لکھے پر
لیکن شاعری کا بہانہ کرکے چاہت کرتا ہے

Rate it:
Views: 398
12 May, 2013