وہ ہر پل میرے تصور میں رہتا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghaham

وہ ہر پل میرے تصور میں رہتا ہے
میرےدل کےپیارے گھر میں رہتا

میں کبھی اسے بھولتا نہیں ہوں
وہ میرے شام و سحر میں رہتا ہے

وہ کبھی مجھ سےجدا نہیں ہوتا
میرےساتھ زیست کےسفرمیں رہتا ہے

دنیا کےکسی خطےمیں چلا جاؤں
وہ میرےساتھ ہر نگر میں رہتا ہے

اس کے دم سے میرے پیار کی انتہا ہے
جنون کی طرح میرےسرمیں رہتا ہے

اس کےسواکیسے کچھ اور دکھائی دے
دن رات اب وہ میری نظر میں رہتا ہے

Rate it:
Views: 369
17 Oct, 2018