وہ ہمارا ہے
Poet: Faiz Ahmed Faiz By: Imran Akhter, Karachiقرب کے نا وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں
بات نیت کی ہے صرف ورنہ
سارے وقت دعا کے ہوتے ہیں
بھول جاتے ہیں مت برا کہنا
لوگ پتلے خطا کے ہوتے ہیں
وہ بظاہر جو کچھ نہیں کہتا
ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں
وہ ہمارا ہے اس طرح سے فیض
جیسے بندے خدا کے ہوتے ہیں
More Love / Romantic Poetry







