پاس آؤ ایک التجا سن لو
Poet: کنول By: کنول انجم, Rawalpindiپاس آؤ ایک التجا سن لو
پیار ہے تم سے بے پناہ سن لو
اک تمہی کو خدا سے مانگا ہے
جب بھی مانگی کوئی دعا سن لو
ابتدا عشق کی ہوئی تم سے
تم ہو چاہت کی انتہا سن لو
بن تیرے جی نہیں سکتے ہم
لوٹ آؤ میری صدا سن لو
دیکھ لو زندگی ادھوری ہے
نہ رہو اور اب جدا سن لو
تم صرف تم ہو زندگی میری
سچ ہے یہ_ با خدا سن لو
More Love / Romantic Poetry






