Add Poetry

پتھر نہیں ہوں میں

Poet: Mohammad Sadiq Mushwani By: Mohammad Sadiq Mushwani, Quetta

وہ کہتے ہیں دوست تیرا مقدر نہیں ہوں میں
تم کھوجاؤ اپنے ہوش وہ ساغر نہیں ہوں میں

کیوں الزام گریاں دیتے ہو ظالم خیال کر
چیخوں گا جب ستاؤگے پتھر نہیں ہوں میں

میں اپنے ہی گھر میں کسی قیدی کی طرح تھا
لیکن تمھارے شہر میں بے گھر نہیں ہوں میں

اس تار تار سے دامن پہ میرے جاؤ نہ یاروں
غم سے بھرا اک دل ہے بے ثمر نہیں ہوں میں

بدکتے ہیں میرے لمس سے جانے کیوں صادق
اک تلوار بھی نہں کوئی خنجر نہیں ہوں میں

Rate it:
Views: 921
25 Dec, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets