پرچم
Poet: Bilal Murad Warsi By: Bilal Murad Warsi, Karachiآؤ ہم پھر سے اپنے پرچم کو سنبھالیں
تقاضہ ہے یہی وقت کا کفن سر سے باندھیں
سچائی کا رستہ ہے مثل عشق منصوری
کٹتا ہے کٹے سر جھکنا نہ سکھائیں
کہتے ہیں محبت میں وفا شرط ہے لازم
بے وفائی کا مزا کس کو جا کر چکھائیں
پتھر ہاتھوں میں لئے اک بھیڑ کھڑی ہے
جانے کب وہ شیشے کی دیوار بنائیں
کسی اور کو سنانے کا کیا فائدہ بلال
یہ اذان محمد ہے چلو محمد کو سنائیں
More Love / Romantic Poetry






