مانا میں تمہیں اچھی ضرور لگتی ہوں
پر شاید تم مجھ سے محبت نہیں کرتے
تم تو میرا بھرم بھی نہیں رکھتے
جس طرح سے میں کرتی ہوں تمہارا خیال
تم تو میرا خیال بھی نہیں کرتے
دن رات تو اک طرف ہیں جاناں
پر تم تو اک لحمہ بھی میرے نام نہیں کرتے
کس طرح سے کر لوں میں تمہارا اعتبار
جبکہ تم تو میرا اعتبار نہیں کرتے
یہ تو قدرت ہیں خدا کی جو ملا دیتی ہیں
پر تم تو میرا انتظار بھی نہیں کرتے
میری دنیا میں تمہارے سوا کوئی نہیں
پر تم تو مجھے اپنوں میں شمار نہیں کرتے
میں کس طرف چل پڑی ہوں تیرے ساتھ
جہاں ساتھ ہوتے بھی تم مجھے اپنے ساتھ نہیں کرتے
یوں تو کہتے ہو ہر پل مجھے اپنی عزت
پر تم تو مجھے زمانے کی بدنامیوں سے آزاد نہیں کرتے
مانا میں تمہیں اچھی ضرور لگتی ہوں
پر شاید تم مجھ سے محبت نہیں کرتے