Add Poetry

پوشاک بدل رھا ھے

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSA

انسان اپنے اقدار کی پوشاک بدل رھا ھے
جس مٹی میں تھا خمیر وہ خاک بدل رھا ھے

اب شہروں میں بھی جھونپڑیوں کا زمانہ آ گیا
یوں نکل کر اپنی گلیوں سے املاک بدل رھا ھے

بھوک اور افلاس میں اب سسک رھے ہیں لوگ
یوں ماس نوچ کے ایکدوسرے کا خوراک بدل رھا ھے

گرا دیں ہیں سب دیواریں لوگوں کے مکانوں کی
زمیں کو بھی تنگ کر کے افلاک بدل رھا ھے

اک دوسرے پر تھا بھروسہ اور دل میں تھا یقین
اب کر کے دھوکے بازیاں ادراک بدل رھا ھے

Rate it:
Views: 690
21 Jan, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets