پکار کے دیکھنا

Poet: عائش ،گجرات By: Ayesha siddiqa, Gujrat

اگر کبھی
زندگی کی راہ گزر میں
گردش دوراں کی سختیوں سے
راستے کی کٹھنائیوں سے
دلبرداشتہ ہونے لگو
گھبرانے لگو ،لڑکھڑانے لگو
تو بس
اک دفعہ، مجھے پکار کے دیکھنا
تیری ہمقدم،تیری ہمسفر
نہ ہوئی، تو کہنا
گردش دوراں کی سختیوں کو
اپنے اوپر نہ سہا، تو کہنا
بس شرط یہ ہے ،کہ
اک دفعہ، مجھے پکار کے دیکھنا

 

Rate it:
Views: 988
12 Jun, 2019