چلو آؤ پھر کسی دن ملاقات کر دیکھیں
بیتی ہوئی باتوں کو پھر یاد کر دیکھیں
کچھ غم بھی بھول جائیں
کچھ دوریاں بھی کم ہوں
اک شام اک دوسرے کے نام کر کے دیکھیں
جو رہ گئی تھی دل میں
جو تم کو تھی بتانی
پھر ملے نہ ملے موقعہ
وہ بات کر کے دیکھیں
چلو آؤ پھر کسی دن ملاقات کر کے دیکھیں